عبد الستار ایدھی زندہ ہیں۔

Edhiمشہور سماجی شخصیت اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالستار ایدھی زندہ اور بخیریت ہیں۔ ٹوئٹر پر ایدھی کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے کی درخواست سامنے آنے کے بعد ان کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہونے اورپھر وفات کی بے بنیاد افواہوں نے جنم لیا تھا۔ ایدھی سینٹر کے انچارج عبدالحفیظ نے ایدھی کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ’ وہ دفتر میں کام کرنے کے بعد آرام کیلئے گھر چلے گئے ہیں‘۔ فیصل ایدھی کے دفتر میں کام کرنے والی ایک رضاکار انوشے خالد نے بتایا کہ ایدھی صاحب صحت مند اور آرام کر رہے ہیں۔ ’یہ خبر سراسر جھوٹی ہے۔ ان کی صحت اچھی ہے۔ ہمیں صبح سے ہی ان کی خیریت کے متعلق بے شمار ٹیلی فون کالز موصول ہو چکی ہیں‘۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *