گوگل ڈو میں ویڈیو کال کا معیار بہتر بنا دیا گیا
گوگل نے اپنی ویڈیو چیٹنگ ایپ ڈو میں کال کے معیار کو مزید بہتر بنایا ہے۔
اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے نئی ویڈیو کوڈیک ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے اور یہ اپ ڈیٹ اگلے ہفتے سے صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
یہ کوڈیک ٹیکنالوجی جسے اے وی 1 کا نام دیا گیا ہے، جو کہ وی پی 9 کی جانشین ہے۔
وی پی 9 کے مقابلے میں اے وی 1 سے کم انٹرنیٹ بینڈودتھ سے بھی زیادہ معیاری ویڈیو کال ممکن ہوسکے گی جبکہ کوڈیک سے ویڈیو کال اسٹیبلٹی میں بھی مدد ملے گی۔تحریر جاری ہے
اس اپ ڈیٹ سے ہٹ کر گوگل کی جانب سے ڈو کے لیے نئے فوٹو موڈ کو بھی آج سے پیش کیا جارہا ہے تاکہ کال میں مووجود افراد ایک دوسرے کی سائیڈ بای سائیڈ فوٹوز شیئر کسکیں۔
اس فیچ کو جلد گروپ کالز تک توسیع دی جائے گی اور گوگل کا کہنا ہے کہ وہ گروپ کال میں 12 افراد کو شامل کرنے پر بھی کام کررہا ہے، جسے گزشتہ مہینے کے آخر میں 8 تک بڑھایا گیا تھا۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران ویڈیو کالنگ اور ٹیلی کانفرنس میں اضافے کی وجہ سے مختلف کمپنیاں جیسے گوگل اور زوم کی جانب سے نت نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
زوم نے حال ہی میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا جبکہ سیکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانے کا وعدہ بھی کیا جبکہ گوگل نے اپنے ویڈیو کالنگ ایپ میٹ میں زوم جیسے گیلری ویو کا اضافہ کیا۔
گوگل نے بتایا یے کہ اس وبا کے نتیجے میں ڈو کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافہ ہے جیسے ویڈیو میسجز کی شرح 800 فیصد بڑھ گئی۔
کمپنی کے مطابق اسی وجہ سے وہ ویڈیو میسجز کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لارہا ہے جو ریکارڈ کرکے بھیجے جاسکیں گے اور 24 گھنٹے بعد ایکسپائر ہونے کی بجائے ان کو خودکار طور پر سیو بھی کیا جاسکے گا۔