طالبان سے مذاکرات :مولانا فضل الرحمان سےامید لگانا بیکار ہے، عمران خان

imran khanتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر مولانا فضل الرحمان سےامید لگانا بیکار ہے، انہوں نے تو اپنے دور اقتدارمیں بھی اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔

حیدر آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، ناانصافی کے خلاف ملک بھر میں جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔اس سلسلے میں سندھ میں بھی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت شہر شہر اور گاؤں گاؤں میں عوام تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ڈورن حملہ کرکے طالبان سے مذاکراتی عمل کومعطل کیا، وفاقی حکومت چاہتی تو نیٹو سپلائی بند کرکے امریکا پردباؤ ڈالا جاسکتاتھا، ڈرون حملوں سے متعلق وفاقی حکومت نے بھی سابق حکمرانوں کی طرح دوغلی پالیسی اختیار کررکھی ہے، ہر ڈرون حملے پر بظاہر احتجاج کیا جاتا ہے اور پس پردہ امریکا کی حمایت کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ طالبان سے بات چیت کے لئے مولانا سمیع الحق کو موقع ملنا چاہئے، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے امید لگانا مناسب نہیں کیونکہ انہوں نے تو اپنے دوراقتدار میں بھی اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *