وقت کی صحیح پیمائش کے لئے نئی گھڑی ایجاد کر لی گئی

aaaaa

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے وقت کی پیما ئش کے لئے مزید بہتر گھڑی بنائی ہے جس میں ایٹم پر لیزر شعاعوں کی مدد سے ارتعاش کی پیمائش کی جاتی ہے ۔وقت کی پیمائش کرنے والی اس نئی گھڑی کو ’’آپٹکل لیٹائیس گھڑی‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔وقت کی درست پیمائش پر ہونے والی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سیکنڈ گننے کے لئے اٹامک گھڑی کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والایہ آلہ زیادہ واضح اور درست وقت بتاسکتا ہے ۔1960 سے اب تک سیکنڈ کی طوالت یا دورانیہ جاننے کے لئے اٹامک گھڑیاں استعمال ہو رہی ہیں جن میں سیکنڈ کا دورانیہ جاننے کے لئے ایٹم میں ہونے والی تھرتھراہٹ یا لرزش کی پیمائش کی جاتی ہے تاہم اب سیکنڈ کی پیمائش کا بہتر طریقہ پیش کیا گیا ہے اورایسی نئی گھڑی بنائی گئی ہے جس میں غلطی کا امکان بہت کم ہے ،واضح رہے کہ ٹیلی مواصلات، سیٹلائٹ نیوی گیشن اور سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں وقت کی درست پیمائش بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اوراس نئی گھڑی سے سیکنڈکی نئی تعریف ممکن ہو سکے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *