ونود کھنہ کا تیسرا بیٹا بھی بولی وڈ میں انٹری کے لیے تیار

vinod khanaبولی وڈ کے مشہور فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی، جو ان دنوں اپنی نئی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ کی کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں، اب معروف اداکار ونود کھنہ کے تیسرے بیٹے ساکشی کھنہ کو بھی فلم میں موقع دینے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ ونود کھنہ کے دو بیٹے راہول کھنہ اور اکشے کھنہ پہلے ہی بولی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرکے انڈسٹری میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں معروف ہدایت کار مکیش چھابرا ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں ساکشی کھنہ کو فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اس سے قبل بھی دو معروف سلم اسٹارز انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اور رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کو 2007 میں فلم ’سانوریاں‘ میں متعارف کراچکے ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ اس فلم کی سکرپٹ پر ابھی کام جاری ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی اور کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *