پرویز مشرف آئندہ چند روز میں بیرون ملک چلے جائیں گے، امریکی میڈیا

musharaf 2امریکی میڈیا نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف علاج کیلئے رواں ماہ کے آخر میں بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔
اینجلس ٹائمز اور سی بی ایس نیوز نے بھی حساس ادارے کے اہلکار اور سیکیورٹی افسران کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی اس ماہ کے آخر میں بیرون ملک روانگی سے متعلق علیحدہ علیحدہ رپورٹس شائع کی ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم سینیر سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ "سابق صدر مشرف سمیت یہ سب کیلئے اچھا ہوگا اگر وہ پاکستان سے چلے جائیں"۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے برطانیہ میں علاج کیلئے ڈاکٹرز سے بھی وقت لیا جا رہا ہے۔ پرویز مشرف کے ڈاکٹرز علاج کیلئے برطانوی ڈاکٹروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ علاج معالجے کیلئے سابق صدر جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے حکومت سے علاج کیلئے بیرون ملج جانے کی اجازت مانگی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سب کیلئے بہتر ہے کہ پرویز مشرف بیرون ملک چلے جائیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک افواج سابق صدر مشرف کے ٹرائل کی حوصلہ شکنی کرسکتی ہے، طبی بنیاد پر ان کی روانگی سے ہی سابق صدر اور حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *