زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں : وفاقی وزیر خزانہ

ishaq darوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے قرضے بروقت ادا کیے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے قرضے بروقت ادا کیے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا جو اب 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں 4 ارب ڈالر اضافہ ہوا جب کہ سٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب ڈالر ہیں اور ٹیکس محاصل میں 16 فیصد بہتری آئی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نجکاری کی شفاف پالیسی پر عمل پیرا ہے جب کہ آئی ایم ایف ایسا ڈاکٹر ہے جو ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے شعبے میں 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *