نواز شریف اپنی میعاد پوری نہیں کرسکیں گے: اعتزاز احسن

aitzaz ahsan پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی میعاد پوری نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں سے ہی نقصان اٹھاتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو دہشت گردوں سے جوڑنا غلط ہے، ڈاکٹر عاصم اور پیپلزپارٹی دہشت گرد نہیں، اگر ڈاکٹر عاصم کرپشن میں ملوث ہیں تو کارروائی کی جائے، جب بلاول ملک سے باہر تھے تو کہا جاتا تھا وہ کیوں نہیں آتے، اب آصف زرداری ملک سے باہر ہیں تو اس پر بھی شور مچایا جا رہاہے، آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اور اس کی وجہ ڈاکٹر عاصم ہرگز نہیں، جلد ہی وہ وطن واپس آجائیں گے کیونکہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کو مل کر ملک میں سیاست کرنی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف شاید اپنی معیاد پوری نہ کرسکیں کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں سے ہی نقصان اٹھاتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کب اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارتے ہیں۔ آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف ہیں،آئین اور قانون کے مطابق جس کا جو وقت مقرر ہے اسی پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے اور آرمی چیف بھی اپنی مدت معیاد پوری کرکے ریٹائر ہوں گے۔
پاک بھارت تعلقات اور بھارتی ایئربیس پر حملے کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان بھارت میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں اور ملک میں چاہے پاکستانی سیاسی حکومت ہو یا فوجی، بھارت میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری یا دہشت گردی میں ملوث نہیں ہوسکتی،کسی بھی پاکستانی ادارے نے کبھی دہشت گردی کا ساتھ نہیں دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *