مسلم ممالک کے تنازعے سے خطرے کی بو آرہی ہے : خورشید شاہ

khorsheed shah قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دو مسلم ممالک کے تنازعے سے خطرے کی بو آرہی ہے جب کہ معاملے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر ایوان میں بات کی جائے۔ قومی اسمبلی میں کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں اپوزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایران اور سعودی عرب کا معاملہ انتہائی تشویش ناک ہے لہٰذا اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دومسلم ممالک کے تنازع سے خطے میں اہم تبدیلیاں نظرآرہی ہیں جب کہ یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے اوراس سے خطرے کی بو آرہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایک ملک جوہری طاقت ہے تو دوسرے کا اسلامی تشخص ہے لہٰذا معاملے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مشیر خارجہ سیاست ایک طرف رکھ کر ایوان کو بریفنگ دیں۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے ایران کے مذہبی لیڈر کو سزائے موت دینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے جس کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *