پٹھان کوٹ حملہ ہمارے مجاہدین نے کیا: یونائٹیڈ جہاد کونسل

kashmiri کشمیری علیحدگی پسند گروہوں کے اتحاد نے انڈیا میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر جان لیوا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔یونائیٹڈ جہاد کونسل (یو جے سی) نے پیر کو ایک جاری بیان میں کہا کہ حملہ انڈیا کیلئے پیغام ہے کہ کشمیری جنگجو انڈیا میں کسی بھی مقام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ’پٹھان کوٹ حملہ نیشنل ہائی وے سکواڈ سے جڑے ہمارے مجاہدین نے کیا‘۔یو جے سی متنازعہ کشمیر میں ہندوستان کی حکمرانی کے خلاف لڑنے والے ایک درجن سے زائد عسکریت پسند گروہوں کا اتحاد ہے۔
کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین ہیں۔ تاہم، نیشنل ہائی وے سکواڈ کا نام پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا اس حملہ سے کوئی تعلق نہیں اور افسوس کی بات ہے کہ انڈین حکومت، میڈیا اور ان کی مسلح افواج پاکستان فوبیا کا شکار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان پر الزامات عائد کرنے سے انڈیا نہ ماضی میں اور نہ ہی اب کشمیری عوام کی جدو جہد کو سبوتاڑ کر سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ’انڈین قیادت کیلئے اچھا ہو گا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور مزید وقت ضائع کیے بغیر کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیں۔یاد رہے کہ پاکستانی سرحد سے محض 50 کلومیٹر دور پٹھان کوٹ میں انڈین ایئر فورس کے اڈے پر حملہ ہفتہ کو شروع ہوا تھا اور پیر کی شام تک مسلسل کوششوں کے باوجود انڈین فورسز اسے محفوظ نہیں بنا سکیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *