برطانیہ میں میرے داخلے پرپابندی لگائی تو سرمایہ کاری منسوخ کردوں گا،ٹرمپ

امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپdonald trump نے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائے جانے کی صورت میں ستر کروڑ پاونڈ کی سرمایہ کاری منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا اسکاٹ لینڈ میں دو مختلف منصوبوں پر ستر کروڑ پاونڈ سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔ مسلمانوں کے خلاف بیان پر برطانیہ میں پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افرا د نے ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پابندی کی درخواست پر دستخط کئے تھے۔ اس درخواست پر دارالعلوم میں اس مہینے بحث ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تو وہ اسکاٹ لینڈمیں70کروڑپاؤنڈکی سرمایہ کاری منسوخ کر دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *