پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی پہلی بھارتی فلم کے گانے کی ویڈیو جاری

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورا حسین کے مmawra hussainداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ بالی ووڈ رومانٹک فلم’ صنم تیری قسم‘ کے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔تیرا چہرہ‘ کے بول پر مبنی یہ گانااریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ میوزک ہمیش ریشمیا نے ترتیب دیا ہے۔ رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کہ 1982ءمیں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم کا ری میک ہے۔فلم کی کاسٹ میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ انوراگ سنہا،منیش چودھری،مرلی شرما اور وجے راز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔دیپک مکٹ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 5فروری 2016کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *