بھارتی فلم کے پوسٹر میں مسلمانوں کے مذھبی جذبات مجروح کرنے کی کوشش

بھارت۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مسلم اقلیتی کمیشن کی طرف سے حیدر آباد پولیس اورسنسر بورڈ کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تلیگو فلم کے پوسٹر میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم’’Permatah Nannaku‘‘کے پوسٹر میں ناچتے ہوئے ہیرو ہیروئین کے پس منظر میں لفظ ’’محمد‘‘ دکھاکر فلم کے ڈائریکٹردیوی ساد اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کومجروح کرنے کی کوشش کی ہے لہذا مذکورہ فلم اور اس کے پوسٹر پر فوری طور پرپابندی لگائے جائے اور ڈائریکٹر ‘ پروڈیوسر سے جواب طلبی کی جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *