ایران نے حراست میں لیے گئے امریکی بحری اہلکاروں کو رہا کر دیا

خلیج فارس میں ایرانی سمندری american boatحدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لئے گئے 10امریکی بحری اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔ایرانی ٹی وی کے مطابق خلیج فارس میں امریکا کی دو کشتیاں نیوی گیشن سسٹم ٹوٹنے پر گزشتہ رات غلطی سے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہو گئیں تھیں،جس پر ایرانی حکام نے دونوں کشتیوں کو قبضے میں لے لیا اور 10ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔واقعے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ رابطے میں تھے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *