عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹریبیونل کا فیصلہ آنے تomer akmalک عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی معطل کردی ہے۔اور اب وہ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیڈ بوائے عمر اکمل ایک بار پھر خبروں میں آگئے ۔ عمر جب بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتےہیں کوئی نہ کوئی اسکینڈل منظر عام پر ضرور آتا ہے۔کبھی ڈانس پارٹی میں جانے کی خبر تو کبھی کوچ باسط علی سے زبان درازی کی خبریں منظر عام پر آتی ہیں، کوئی نہ کوئی معاملہ خبروں میں گرم رہتا ہی ہے۔قائد اعظم ٹرافی میں عمر اکمل نے پی سی بی کے ڈریس کوڈ کی خلاف وزری کی جس پر میچ ریفری انور خان نے ایک میچ کی پابندی عائد کردی تھی۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی جس پر پی سی بی ٹریبیونل ترتیب دے دیاہے، پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ٹریبیونل کا فیصلہ آنے تک عمر اکمل پر پابندی نہیں ہوگی۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لئے دستیاب ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *