پشاور کے گرلز ہائی اسکول میں آتشزدگی، ٹیچر جاں بحق

شاور کے دلہ زاک روڈ پر واقع گرلز ہائی ا سکوpeshawar-school_1-19-2016_211595_lل میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے سائنس ٹیچر جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دلہ زاک روڈ کے لیبارٹری روم میں سائنس پریٹیکل کے دوران کیمیکلز کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے اسکول کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے طالبات کو پریکٹیکل کروانے میں مصروف ٹیچر جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔آتشزدگی سےا سکول میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی طالبات زخمی ہوگئیں۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔ جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *