ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

12552805

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز سادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ بل کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبغیروارنٹ کسی کوگرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، اس کے علاوہ بل قانون نافذ کرنے والےاداروں کو اس بات کا بھی پابند بنائے گا کہ وہ چھاپوں کے وقت اپنا تعارف کرائیں، حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت نہ ہونے پر اسپیکر نے اسے قائمہ کمیٹی داخلہ کے سپرد کردیا۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے بچوں کی ملازمت کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا مجوزہ بل بھی پیش کیا جس میں بچوں کی ملازمت کی کم سے کم عمر 14 سال سے بڑھا کر 16 برس کردی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *