سانحہ چارسدہ پر وزیراعظم کا سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

Px15-051
ISLAMABAD: May15 – National flag is seen hoisted at half mast on the building of Parliament House during mourning on the deaths of more than 230 persons in a coalmine incident in Turkey.
ONLINE PHOTO by Muhammad Asim

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر بدھ کی صبح مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فوج کے آپریشن میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم نے چارسدہ حملے کے بعد آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے ساتھ جنگ میں ہمارے ساتھ ہے۔ انھوں نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے حملے کے بعد فوج کے فوری ردِ عمل کی تعریف کی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *