سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹراوجی ڈی سی ایل گرفتار

OGDCL

اسلا م آباد -سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل بشارت مرزاکو ضمانت قبل از گرفتار ی خارج ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بشارت مرزا پر سنجھورو فلولائن پروجیکٹ پر تخمینے سے زیادہ نرخ دینے کا الزام ہے ۔ ایف آئی اے  حکام نے انہیں 27 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں ضمانت قبل از گرفتار ی خارج ہونے پر گرفتار کیا ہے۔بشارت مرزا کو  منگل کے روز ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *