انسان کوحادثات سے بچانے والی کارتیاری کے مراحل میں

China Car

 سوئیڈن کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2020 تک وہ ایک ایسی کار مارکیٹ میں متعارف کرائیں گے جو انسان کو کسی بھی حادثے سے بچالے گی۔ گزشتہ چار برس سے کمپنی اس کار پر کام کررہی ہے جن میں ایسے فیچر شامل ہوں گے جو اب تک کسی بھی کار کا حصہ نہیں بن سکے ہیں، لیکن اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ اس وقت اس کمپنی کی ایکس سی نائینٹی سمیت کاروں کے ایسے 9 ماڈل موجود ہیں جو بڑی حد تک حادثات سے بچاتے ہیں اور 2009 سے 2012 تک امریکا میں ان کاروں سے ایک حادثہ بھی نہیں ہوا ہے۔ یہ کمپنی گو کہ سوئیڈن کی ہے لیکن اب اسے چین کے ایک مالیاتی ادارے نے خرید لیا ہے اور وہی حادثات سے پاک کار بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ کار کے نئے ماڈل میں حادثات سے بچانے والی تمام ٹیکنالوجیز کو مزید بہتر بناکر شامل کیا جائے گا، اس کار میں ایک فیچر ازخود ڈرائیونگ بھی ہوگا اور گاڑی کا نظام ازخود فیصلہ کرسکے گا جب کہ کار کے چند اہم فیچرز یہ ہیں۔

1- اڈاپٹو کروز کنٹرول
ایک ریڈار اور سینسر نصب ہوگا جو کار کو سامنے کی گاڑیوں سے ازخود مناسب اور محفوظ فاصلے پر رکھے گا۔ اس پر آپ کار کی ذٰیادہ سے ذیادہ رفتار خود بھی سیٹ کرسکتے ہیں کیونکہ کار کی رفتار شاہراہ پر کچھ اورشہر میں مختلف ہوتی ہے۔

2- آٹولین اسسٹنٹ
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ کار پر نصب کیمرہ سڑک کی اطراف اور کناروں کو نوٹ کرے گا اور کار کو ازخود پارک کردے گا۔

3- ٹکر سے بچانے والا نظام
کار میں نصب ریڈار، کیمرے اور سینسر آگے آنے والی رکاوٹوں اور اونچے نیچے راستوں سے ڈرائیور کو آگاہ کریں گے۔ اگر ڈرائیور کوئی قدم نہیں اُٹھاتا تو کار ایک الارم کے بعد ازخود بریک لگادے گی۔ اسی نظام کے ذریعے سڑک سے گزرنے والے کسی بڑے جانور کو بھی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح نہ صرف آپ کی بلکہ بے زبان جانور کی جان بچانا بھی ممکن ہوگا۔

4- پیدل چلنے والوں کی شناخت
اندھیرے میں دیکھنے والے خاص کیمرے کار کے راستے میں آنے والے لوگوں یا ایک آدمی کو بھی دیکھ سکیں گے اور کئی بار کار چلانے والے کو خبردار کریں گے اور اس کے بعد بریک بھی لگادے گی:-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *