نیند کی کمی خوفناک نتائج دے سکتی ہے

نیند کا نقصان، ذہن اور صحت کا نقصان ہے۔ sleep
انسان کے ذہن کامعلومات وصول کرنے کے قابل ہونا، مایوسی سے دور رہنا، ذہن اور جسم کا صحتمندرہنااورانسان کا ایک صحت مند طرزِ زندگی کا حامل ہونااس کے سونے پر منحصر ہے۔
اگر آپ سوتے نہیں تو آپ نقصان میں رہتے ہیں۔نیند کی کمی یا نامناسب نیندجسم کو سر سے لے کر پاؤں تک متاثر کرتی ہے۔دراصل، گزشتہ برس شائع ہونے والی ایک تحقیق نے ظاہر کیا تھا کہ ایک ہفتے تک روزانہ چھ گھنٹے سے کم سونا ، 700سے زائد جینز میں تبدیلی لاتا ہے۔یہ ایک خوفناک خبر تھی، بالخصوص امریکیوں کے لئے کیونکہ ایک سروے کے مطابق، تقریباً نصف امریکی ایک رات میں سات گھنٹے یا اس سے کچھ کم نیندلینے میں ناکام رہتے ہیں ۔ اگر آپ یہ جان لیں کہ آپ کے نہ سونے سے آپ کے جسم کو کیا کیا نقصان پہنچ سکتا ہے توآپ یقیناً خود کو بھیانک سپنے سے محفوظ نہیں رکھ سکیں گے۔
نیند کی کمی آنتوں اور چھاتی کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔
نیند کی کمی موٹاپے میں اضافے کا خطرہ پیدا کرتی ہے۔
تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر آپ تھوڑے تھوڑے وقفوں کے لئے سونے میں ناکام رہتے ہیں توآپ کے جسم میں کیلوریز اور کاربن کی مقدار میں اضافہ ہوجائے گا اورغیر صحت بخش غذاؤں کی طرف آپ کارجحان بڑھ جائے گا ۔
اگر آپ کچھ عرصے تک مسلسل نیندکی کمی کا شکار رہتے ہیں تو:
فالج کے حملے کا خدشہ چار گنا بڑھ جائے گا۔
شوگرکے حملے کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا۔
دل کی بیماریوں کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا۔
سپرمز کے اخراج میں بھی کمی واقع ہو جائے گی۔
جلد موت واقع ہونے کا امکان بھی بڑھ جائے گا۔
نیند کے متعلق، دس سے چودہ برس تک، 1741 مردوں اور عورتوں پر کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ مرد جوروزانہ 6گھنٹوں سے کم سوتے ہیں، ان کی جلد موت کا امکان واضح طور پر بڑھ جاتا ہے۔ شوگر ، ہائیپرٹینشن اور بہت سی دوسری بیماریاں بھی ان پر دوسروں کی نسبت زیادہ حملہ آور ہوتی ہیں۔
سلیپ نامی جرنل میں شائع ہونے والی، 15مردوں پر کی گئی ایک مختصر سی حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صرف ایک رات کی نیند کی کمی، ذہن کی بافتوں کے متاثر ہونے کے امکانات کوظاہر کرتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *