تعلیمی اداروں کے لیےپنجاب حکومت کی نئی ایڈوائزری جاری

Punjab Assembly

لاہور -پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔پنجاب حکومت نے سانحہ چار سدہ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کےلیے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی حدود میں مساجد میں خطبات انتظامیہ کی منظوری سے دیے جائیں ،تبلیغی جماعت پر بھی یونیورسٹی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی۔یونیورسٹی انتظامیہ دہشت گردوں کےلیےہمدردری رکھنے والوں کی اطلاع فوری انٹیلی جنس حکام کودے گی،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سوشل میڈیا پرفرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *