فیصل آباد میں ملزم کی رہائی کیلئے مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا

.فیصل آباد میں پولیس حراستFaisalabadpoliceStationunderattackPakistan_2-1-2016_213329_l سے ملزم کی رہائی کے لیے مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ۔فیصل آباد کے علاقے بھائی والا میں پولیس نے سلیمان نامی شخص کو لکی کمیٹی فراڈ کے الزامات پر حراست میں لے کر پولیس چوکی منتقل کیا ، اس کو حراست میں لیے جانے کے خلاف اہل علاقہ نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا ۔مشعل مظاہرین نے پتھرائو کیا اور چک جھمرہ روڈ پر ٹریفک بھی بلاک کردیا ،جن کا کہناتھا کہ سلیمان لکی کمیٹی کے نام پر فراڈ نہیں کررہا بلکہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے انہیں رقم ادا کررہا ہے ، پولیس نے اسے غلط الزامات کے تحت حراست میں لیا ہے ۔مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی، جس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ، بعد میں پولیس نے زیر حراست ملز م کو چوکی سے تھانہ نشاط آباد منتقل کردیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *