بچوں کےلئے پہلے تعلیم پھرشوبزنس۔ اینجلینا جولی

Angelina Jolie

معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں ان کے بچے انکے اور اپنے با پ براڈ پٹ کے نقش قدم پر چلیں۔اداکارہ نے ’’ٹو ڈے‘‘ ٹی وی شو میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انکی اپنی اور انکے شوہر اداکار براڈ پٹ کی خواہش ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو اداکار بننے کی بجائے کوئی دوسرازریعہ معاش تلاش کریں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے بچے پہلے اپنی پڑھائی مکمل کرکے اچھی نوکریاں حاصل کریں بعد میں فلم انڈسٹری کا رخ کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود انھوں نے اپنے بچوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ’’کنگ فو پانڈا3‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔40سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جب انھوں نے اپنے بچوں کو بتایا کہ وہ انھیں نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو بچوں کی جانب سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں پوری امید ہے انکے بچے اپنے کام کو پوری ذمہ دار ی سے سر انجام دیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *