کامیڈی نائٹ ود کپل ختم ہونے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

Kapil2

ممبئی -انتہائی معروف کامیڈی شو ’کامیڈیا نائٹ ود کپل ‘جو کہ چند دن قبل اچانک بند کر دیا گیا تھاتاہم اب اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل ’کلرز‘کے سربراہ راج نائیک نے خاموشی توڑتے ہوئے آخر کار کپل شرما اور چینل کے درمیان ہونے والے تنازع سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ان کی خاموشی کو غلط معنی دے رہاہے اور خاموشی کو ان کی کمزوری سمجھا جارہاہے۔ راج نائیک کا کہناتھا کہ اصل میں کپل شرما کے شو کا نام ’کامیڈی نائٹ ‘رکھنے کافیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعد چینل نے شو کا نام ’کامیڈی نائٹ ود کپل ‘رکھنے کا فیصلہ کیا ،وہ شو ایک دم عوام میں بہت زیادہ مقبول ہو گیا جس سے کپل شرما ایک بڑا سٹار بن گیا لیکن وہ اپنی کامیابی کو سنبھالنے میں کامیاب نہیں ہوا ۔کپل شرما نے چینل سے او ر پیسے مانگے ،جو کہ ہم نے اسے دے دیئے لیکن اصل میں مسئلہ پیسوں کا نہیں تھا بلکہ اصل بات یہ تھی کہ کپل شرما نے چینل کے ساتھ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر حریف چینلز کے پروگرام ہوسٹ کیے جبکہ ان کا کلرزچینل کے ساتھ خصوصی کنٹریکٹ تھا،جوکہ مہذب کام نہیں ہے ۔ راج نائیک کا کہناتھا کہ کپل شرما پچھلے دس سال سے چینل سے منسلک تھے پہلے انہوں نے ’لافٹر چیلنج‘پھر ’کامیڈی سرکس ‘اور آخر میں ’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘کے نام سے پروگرام کیا۔انہوں نے کہا کہ کپل شرما انتہائی قابل شخص ہے اور بہت اچھا انسان بھی ہے ہمیں ذاتی بنیادوں پر کبھی ایک دوسرے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *