پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس کے ملزم کرنل (ر) تصدق بشیر گرفتار

imagesKKYOGF6Xاسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس میں کرنل ریٹائرڈ تصدق بشیر کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا ۔ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس میں ریٹائرڈ کرنل تصدق بشیر کو سول جج سہیل تھہیم کی عدالت میں پیش کیا اور چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ۔ تصدیق بشیر پر الزام ہے کہ اس نے دو ہزار گیارہ کو پارلیمنٹ ہائوس پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور آٹھ اکتوبر کو شہزاد ٹائون سے پندرہ میزائل ، نو ہینڈ گرینڈ اور دو خودکش جیکٹس برآمد ہوئی تھیں ۔ اسلام آباد کی دوسری عدالت نے قتل کیس میں ملزم تصدق بشیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *