جہاز خریدنا چاہتا ہوں مگر پیسے نہیں ہیں، شاہ رخ خان

یقیshahrukh khanن نہیں آتا نا کہ شاہ رخ خان جیسا بڑا سٹار بھی کچھ خریدنے سے پہلے سوچے؟ لیکن یہ سچ ہے۔ شاہ رخ خان ایک جہاز خریدنا چاہتے ہیں لیکن اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ بالی وڈ بادشاہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اُن کے پاس پیسے آتے ہیں وہ اُسے کسی فلم میں لگا دیتے ہیں اور جہاز خریدنے کی خواہش وہیں کی وہیں رہ جاتی ہے۔ شاہ رخ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ اُن کا اور اُن کی بیوی گوری خان کا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کا نام red chillies ہے۔ ایک سماجی رابطے کے ویڈیو پلیٹ فارم پر اپنے چاہنے والوں سے بات کرتے ہوے اُن کا ہنا تھا کہ وہ ایک دن جہاز ضرور خریدیں گے اور اپنے خود کے جہاز میں سفر کیا کریں گے۔
اپنے ایک فین کے سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کا سب سے بڑا مسئلہ ہر ایک کا ساتھ اچھا رہنا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کبھی انسان کا ہر کسی کے ساتھ اچھا رہنا ممکن نہیں ہوتا لیکن کیونکہ وہ ایک سپر سٹار ہیں اور ہر وقت لوگوں سے گھرے رہتے ہیں اسلیے اُنہیں ہر وقت ہر ایک سے اچھی طرح بات کرنی پڑتی ہے۔
شاہ رخ خان نے گذشتہ دنوں چار کروڑ کی نئی وینیٹی وین لی ہے مگر جہاز کا خواب پورا ہونا ابھی باقی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *