پی آئی اے کے مسافر کنفرم ٹکٹ پر ایئربلیو سے سفر کرسکتے ہیں

ملازمین کی ہڑتال سے پریشان مسافروں کیair blue سہولت کیلئے پی آئی اے اور ایئربلیو کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔ پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ پر نجی ایئر لائن سے سفر کیا جاسکتا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایئربلیو کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، دبئی ، مسقط ، جدہ اور ریاض کے لئے جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ ہوں وہ ایئر بلیو کے جہاز میں سفر کرسکتے ہیں ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام ملازمین کی ہڑتال سے متاثر ہونے والے مسافروں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *