آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے

Kashmir Day

لاہور -آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایاجا رہا ہے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ جگہ جگہ ریلیاں اورجلوس نکال کر آزادی کی تحریک میں جان کانذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور پہیہ جام کااعلان کیا گیا ہے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔غاصب بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہیدکر چکی ہے جس کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری آج احتجاج کرینگے۔ پاکستان میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے ریلیاں اورجلوس نکالے جائیں گے،ملک بھر کی مذہبی اور سیاسی جماعتیں کشمیری بھائیوں سے اِظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گی ۔ملک کئی تمام چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے” یوم یکجہتی کشمیر “ کے حوالے سے ریلیوں ،مظاہروں ،کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا ہوا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ،جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کوملانے والے کوہالہ پل پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔آج ملک بھر کے گلی کوچوں میں ”کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی“کہ نعرے بلند ہوں گے ۔اسلام آباد ،لاہور ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ،مظفر آباد ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،سمیت ملک بھر میں لاکھوں لوگ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں گے ۔ واضح رہے کہ ” یوم یکجہتی کشمیر “ کے موقع پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے۔ دوسری طرف نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی مظاہرہ کرے گی۔ ادھر حریت رہنماوں نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون کی تنظیم پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے منحرف ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عوام کی مرضی کے مطابق حل ہونے تک امن ممکن نہیں ہے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق چاہتا ہے ۔ صدر ممنون حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اور عالمی برادری جموں کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں ،بھارتی ہٹ دھرمی سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدر آمد التوا کا شکار ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دلیرانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے ،مقبو ضہ کشمیر کے عوام نے مظالم کے باوجود غلامی تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *