بهارت:اسکول میں تیندوا گهس گیا، 6 افراد زخمی

taindwa

بھارت کے شہر بنگلور کے ایک سکول میں داخل ہونے والے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کے دوران چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ تیندوا اتوار کو کنڈالا ہلّی کے علاقے میں واقع وِیبگیور انٹرنیشنل سکول کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا اور دس گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اسے بےہوش کر کے اس پر قابو پایا گیا۔ اس جدوجہد کے دوران ایک سائنسدان اور محکمہ جنگلات کا ایک ملازم بھی زخمی ہوا۔ سکول کے سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں تیندوے کو سوئمنگ پُول کے نزدیک ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سینیئر پولیس اہلکار ایس بورالنگائیا نے صحافیوں کو بتایا کہ ’تیندوے پر قابو پانا ایک طویل جدوجہد تھی۔ اگرچہ اس کو بے ہوشی کے انجکشن لگا دیے گئے تھے پھر بھی مقامی وقت کے مطابق رات سوا آٹھ بجے کے قریب دواؤں کے مکمل اثر دکھانے کے بعد ہی اسے پکڑنا ممکن ہوسکا۔‘جنگلی حیات کے محکمے کے اہلکار روی رالف نے بتایا کہ آٹھ سالہ نرتیندوا ممکنہ طور پر سکول کے نزدیک واقع جنگل سے سکول میں داخل ہوا تھا۔ تیندوے کو بعد میں نیشنل پارک منتقل کردیا گیا جبکہ مقامی ٹیلی وژن چینل کے کیمرہ مین سمیت چھ زخمیوں کے معمولی زخموں کا علاج کر دیا گیا۔ جنگلی جانوروں کی ایک حالیہ مردم شماری کے مطابق بھارت میں تیندووں کی آبادی 12 ہزار سے 14 ہزار کے درمیان ہے۔ گذشتہ سال بھی ایک تیندوا بھارت کی شمال مغربی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں میں پانچ گھنٹے تک اپنا سر ایک ہانڈی میں پھنسائے گھومتا رہا تھا :-

taindwa1

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *