دوران سفر متلی اورچکرسے بچاو کا آسان حل

close up of passenger woman being car sick

نیویارک -بہت سے لوگ بس یا کار یا پھر گھومتے جھولے میں بیٹھنے سے چکر اور متلی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن کچھ آسان ٹپس پر عمل کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کے نزدیک جب انسان کا ذہن اور کان کا اندرونی حصہ بیرونی حرکت ایک جیسے محسوس نہ کر سکیں یا پھر جب اندرونی کان آپ کی حرکت کو جان لے لیکن اور آپ کی آنکھیں گاڑی کے اندر لگی ہوں تو آنکھ دماغ کو پیغام بھیجتی ہے کہ آپ ساکن ہیں اس طرح آنکھ اور کان کے درمیان یہ تضاد متلی اور چکروں کا باعث بن جاتا ہے تاہم لیکن کچھ آسان ٹپس پر عمل کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

ادرک کا استعمال:

امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس پریشانی کا آسان ترین حل ادرک ہے جس کے لیے سفر سے ایک گھنٹہ قبل تھوڑا سا ادرک کھالیں اس سے سفر کے دوران متلی آنا بند ہوجائے گی۔

انگلی کے دباؤ یا رسٹ بینڈ سے:

سفر کے دوران ’’موشن سک‘‘ نیس کے شکار مریض اپنی کلائی کے گرد سی بینڈ باندھ لیں جو کلائی کے اندر کی طرف دباؤ ڈالتا ہے جس متلی آنا بند ہوجاتی ہے۔ امریکا میں کی جانے والی کئی تحقیقات نے اس طریقہ کو مؤثر قرار دیا ہے۔

اسکوپو لامائین لگائیں:

مختلف جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ اسکوپو لامائین کو سفر کرنے سے کچھ گھنٹے قبل کان کے پیچھے لگا لیا جائے جس سے نکلنے والے کیمیکل متلی اور چکر کو روکتے ہیں اور اس کا اثر 72 گھنٹے تک رہتا ہے۔

الرجی کے علاج والی ادویات:

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینٹی الرجی ادویات جسیے ڈراما مائین اور بینا ڈرل کا استعمال بھی اس بیماری میں آرام دیتا ہے تاہم اس سے غنودگی طاری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اس بیماری کا شکار افراد کچھ ہلکے پھلکے کریکرز اور کاربونیٹیڈ پانی سفر کے دوران استعمال کرتے رہیں جس سے معدہ نارمل رہے گا جب کہ کوشش کریں کہ کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھیں اور سفر کے دوران پیچھے کی جانب نہ دیکھں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *