پاکستان جاپان کےساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف

nawaz

اسلام آباد ـوزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے الوداعی ملاقات میں کی ۔ وزیراعظم نے جاپان پاکستان تعلقات مستحکم بنانے میں ہیروشی انوماتا کے کردار کو سراہا ۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور اقتصادی شعبوں میں نمایاں کام کیاہے ۔ اصلاحات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے فائدہ اٹھاررہے ہیں، ہمسایہ ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں:-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *