ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

438812

لاہور ہائی کورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گذار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لئے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے:-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *