اظہار تشکر

DSC_0283کراچی کے کارلٹن ہوٹل میں ’’2014ء میں معیشت اور بنکوں کو درپیش مسائل ‘‘کے عنوان سے منعقد ہونے والے ایک روزہ سیمینار کااختتام جمعرات کی شام کو ہو ا۔ اس سیمینار کا اہتمام روزنامہ دا پاک بینکر کی طرف سے کیا گیا تھا۔ سیمینار کے بعد داپاک بینکر کے چیف ایڈیٹر جناب اجمل شاہ دین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دا پاک بینکر ایک مخصوص اور جدیدسوچ پر مبنی اخبار ہے جس کو آگے لے کر جانے کے عمل میں سوسائٹی اور بینکوں کی شراکت بہت ضروری ہے۔دنیا بھر میں کسی بھی نئی سوچ کو ترقی دینے میں بڑے بڑے نجی اداروں کا ہاتھ ہوتا ہے اس طرح پاکستان میں موجود کمپنیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس قسم کے مثبت کاموں میں مزیدبہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈیلی دا پاک بینکر دنیا کا دوسرا اور پاکستان کا پہلا اخبار ہے جوبینکنگ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ کوریج دیتا ہے۔اس اخبار میں روزانہ بینکوں سے متعلق خبریں ، تجزیے،کالم اورانٹر ویوز شائع ہوتے رہتے ہیں۔
فرسٹ ویمن بینک کی چیئر پرسن محترمہ شرمین ہدایت اللہ اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر تعمیر مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے صدرندیم حسین،معروف معیشت دان ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی ،سابق بینکر اے بی شاہد،ایس ایم ای بینک کے چیئر مین مجید عزیز،کراچی سٹاک ایکسچنج کے ڈائریکٹر جنرل ہارون عسکری، مجموعہ آرٹ گیلری کی سی ای او مہرین الٰہی اور روزنامہ ڈیلی دا پاک بینکر کے چیف ایڈیٹر اجمل شاہ دین نے سیمینار سے خطاب کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *