گھر کے باہر غیر قانونی ڈھلان، کنگ خان کو دو لاکھ کا جرمانہ

شاہ رخ خان کی رہائش گshahrukh finedاہ ’’منت‘‘ کے باہر بنی غیر قانونی ڈھلان کو آخرکار توڑ دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کو دولاکھ کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کے گھر کے باہر بنی غیر قانونی ڈھلان کے متعلق مختلف شہری حلقوں سے شکایات سامنے آرہی تھیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ڈھلان کی وجہ سے Mt. Mary Church کے راستے میں رکاوٹ آگئی ہے اور چرچ کی سیڑھیاں مکمل طور پر چھپ گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو چرچ تک پہنچنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ ان شکایات کو مدِّ نظر رکھتے ہوے میونسپل کارپوریشن نے شاہ رخ خان کو نوٹس بھیجا اور نوٹس میں دی گئی معیاد کے ختم ہونے کے بعد BMCکی طرف سے اس ڈھلان کو توڑ دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کو 193,785 روپے کا جرمانہ کیا گیا جو شاہ رخ خان نے خاموشی کے ساتھ ادا کر دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *