اسلام آباد میں آج پہلے مئیراورڈپٹی مئیرکا انتخاب

Mayor Intikhab

اسلام آباد -وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لئے خفیہ رائے شماری ہوگی جس میں 77 منتخب ممبران حصہ لیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی مئیر کا چناؤ آج ہوگا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کےلئے پولنگ میں 77 منتخب ممبران خفیہ رائے شماری کے ذریعے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہے گی اور رائے شماری خفیہ طور پر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دارالحکومت کے میئر کے لئے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر اور تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز مد مقابل ہوں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *