ریحام خان کی کتاب تیار، کچھ دنوں میں مارکیٹ میں ہوگی

reham

 

 

 

 

 

 

ریحام خان کی انکشافات سے بھری پہلی کتاب تیار ، بہت جلد مارکیٹ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب مکمل کرلی ہے ۔ کتاب کے مرتب مبین رشید کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں ہر سطر حیرت انگیز ہے اورریحام خان نے کچھ ایسی سچائیوں سے پردہ اٹھایا ہے جسے پڑھ کر قارئین دنگ رہ جائیں گے۔’’دنیا پاکستان ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبین رشید کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے پبلشرز یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ریحام نے اسے پاکستان سے شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ’’بنی گالہ‘‘سے متعلق ایسے ہولنا ک انکشافات ہیں جس کے بعد ریحام خان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ مبین رشید نے بتایاکہ کتاب پرنٹنگ کے لیے جاچکی ہے اوربے پناہ ڈیمانڈ کے پیش نظر اس کا پہلا ایڈیشن پچاس ہزار کی تعداد میں شائع کیا جارہا ہے۔

ریحام خان کی کتاب تیار، کچھ دنوں میں مارکیٹ میں ہوگی” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *