اظہار رائے کی پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کی ہڑتال

new

کراچی- ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات پر پابندی کیخلاف متحدہ نے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ احساس محرومی احساس بیگانگی میں تبدیل ہو رہی ہے ، بلیک آو¿ٹ سے خلا پیدا ہوگا، دہشت گردی،انتہاپسندی کوفروغ ملے گا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم بطورسیاسی جماعت سمجھتی ہے ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہورہا۔فاروق ستار نے کہا کہ کل سے کراچی پریس کلب کے باہر 4روز کے لئے علامتی بھوک ہڑتال ہو گی ،علامتی بھوک ہڑتال سے لاہور کے ججز تک آواز پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد پر میڈیا میں پابندی اظہاررائے کے خلاف ہے،ایم کیوایم کو بنیادی حق سے محروم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ 12،12گھنٹے تک علامتی ہڑتال کی جائے گی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *