جانئیے گوگل کروم کے ایک خفیہ فیچر کے بارے میں

download

اگر تو آپ ان افراد میں سے ایک ہے جو گوگل کروم پر بیک وقت درجنوں ٹیب اوپن کرتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس سے لیپ ٹاپ کی کارکردگی اور بیٹری لائف کس طرح متاثر ہوتی ہے۔درجنوں ویب پیجز کو چلانا مشین کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب وہ پیجز بہت زیادہ کمپیوٹر میموری خرچ کررہے ہو مگر انہیں مکمل طور پر بند کرنے سے ہوسکتا ہے آپ کسی ایسی چیز سے محروم ہوجائے جس پر آپ کچھ دیر بعد واپس آنا چاہتے ہو۔خوش قسمتی سے گوگل کروم میں ہی اس کا حل بھی چھپا ہے جس سے آپ ٹیب بند کرکے اپنے لیپ ٹاپ پر بوجھ کم کردیں اور ضروری ڈیٹا کو مکمل طور پر بند بھی نہ کرنا پڑے۔اس کے لیے آپ کروم میں سیٹنگز کے بٹن پر کلک کریں اور پھر نیچے ' More tools ' پر کلک کریں۔اسکرین شاٹآپ کے سامنے ایک پاپ اپ مینیو کھل جائے گا جس میں ٹاسک منیجر پر کلک کریں۔آپ کے سامنے براﺅزر ٹیب کی فہرست سامنے آجائے گی اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ ان سائٹس پر کتنی میموری خرچ ہورہی ہے۔اب اس ونڈو میں ٹاپ بار پر موجود میموری کے بٹن پر کلک کریں اور ونڈو کو بڑا کرلیں، آپ اگر کسی کو بند کرکے میموری فری کرنا چاہیں تو اس سائٹ کے ٹیب پر کلک کرکے بائیں جانب نیچے اینڈ پراسیس پر کلک کردیں۔ایسے کرتے ہی وہ پیج بند نہیں ہوگا بلکہ اس پر کروم کا 'Aw, Snap!' کا ایرر آجائے گا اور وہ کسی قسم کی میموری خرچ نہیں کرتا بلکہ آپ جب وقت ملے اس پر جاکر ری فریش کرکے مطلوبہ پیج کو اوپن کرسکتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *