پولیس رپورٹ نہ ہونے پرشرمیلا ٹیگورکی بھارت روانگی موخر

Sharmila-Tagor

لاہور -بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگو رنےبھارت واپسی ایک دن کیلئےمؤخر کر دی ،شرمیلا واپس جانےکےلئےواہگہ بارڈرپہنچیں توپولیس رپورٹ نہ ہونے کےباعث انہیں روک لیاگیا،لیکن جب فیکس کےذریعےہنگامی بنیادوں پر پولیس رپورٹ منگوائی گئی تو شرمیلا کاموڈ بدل گیا۔  بھارتی فلموں کی ماضی کی شوخ وچنچل ہیروئن، اور پٹودی خاند ان کی بہو شرمیلاٹیگورآئی تھیں لاہورمیں سجائےگئےادبی میلےکی رونق بڑھانے۔اپنےفنی کیریئر پر سیشن کے دوران 71برس کی اداکارہ لاہور پر فریفتہ نظرآئیں۔  فیسٹیول سےفراغت کےبعدجاتی عمرہ رائےونڈ میں شرمیلا بنیں وزیراعظم محمد نواز شریف کی مہمان اس موقع پر شرمیلا ٹیگور کے پاکستان میں مقیم رشتےداربھی موجود تھے۔  شرمیلا واپس بھارت جانےکیلئےواہگہ بارڈرپہنچیں تو پولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث انہیں روک لیاگیا،شرمیلا کو وہاں موجود ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا کر ہنگامی بنیادوں پرفیکس کےذریعےپولیس رپورٹ منگوائی گئی۔  مگرپھرنہ جانے کیاہوا،شرمیلاکا موڈ بدل گیااور انہوں لاہورمیں ایک روزمزید قیام کافیصلہ کرلیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *