سام سنگ نے نئے سمارٹ فون میں پرانے فیچرزدوبارہ شامل کردیے

S7
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے مقبول ترین سمارٹ فون کے آئندہ ماڈلز میں وہ خوبیاں دوبارہ شامل کی ہیں جنہیں گذشتہ ماڈل میں ختم کر دیا گیا تھا۔سمارٹ فون گیلکسی ایس 7 اور گلیکسی ایج میں اضافی سٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اور واٹر پروف فیچر کو دوبارہ شامل کیا گیا۔ یہ دونوں فیچر گیلکسی ایس 5 سیریز میں شامل تھے لیکن انھیں ایس 6 سیریز میں ختم کر دیا گیا تھا۔ سام سنگ کے نئے فون کی رونمائی بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس سے پہلے کی گئی ہے۔
اضافی خوبیوں یا فیچرز میں گیمز کی ٹیکنالوجی اور عقبی کمیرے کی صلاحتیوں کو شامل کیا گیا جس میں یہ کم روشنی میں زیادہ بہتر تصویر لے سکے گا۔ لیکن ایس سیریز کے اس فون کی شکل ایس 6 جیسی ہی ہے جس کی وجہ سے بعض ماہرین کے مطابق اس کی فروخت متاثر ہو سکتی ہے۔ گیلکسی ایس 7 کی سکرین کا سائز ایس 6 فون کا ہی رکھا گیا ہے تاہم گیلکسی ایس 7 ایج کی سکرین کے سائز کو معمولی بڑھا کر 5.1 انچ سے 5.5 انچ کر دیا گیا ہے اور یہ پہلے سے زیادہ خم دار ہے۔ آئی ایچ ایس ٹیکنالوجی کنسلٹینسی کے تجزیہ کار این فوگ کے مطابق’ اگرچہ قابل ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں کیمرے کو بہتر کیا گیا ہے، چپ سیٹ میں بہتری، اضافی سٹوریج کی گنجائش اور پانی سے بچاؤ سے خوبی شامل کی گئی ہے لیکن سام سنگ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ یہ خوبیاں صارفین کو نظر آئیں۔ کیونکہ پہلی نظر میں یہ سابقہ ماڈلز کی طرح نظر آئے گا۔‘ سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے لیکن 2015 میں سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں اس کا حصہ دو فیصد کم ہوا تھا۔
 
سام سانگ ایس 7 کے چند فچرز :
200 گیگا بائٹس تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ۔
مائیکرو ایس ڈی کارڈ اسی ٹرے میں نصب کا جا سکے گا جہاں سم کارڈ ڈالا جاتا ہے۔
S7 Camera
 
بیٹری زیادہ طاقتور ہے جس میں اطلاعات کے مطابق ایک بار چارج کرنے پر 15 گھنٹے تک ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔
آئی پی 68 واٹر پروف ریٹکنگ، جس کے تحت 4.9 فٹ گہرے پانی میں 30 منٹ تک فون کو رکھا جا سکتا ہے۔
فون کی سکرین پر پیغامات اور وقت نظر آتا رہے گا۔
ایس 6 کی طرح ایس 7 میں بھی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی موجود رہے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *