کھیل

گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلےبازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا، وقار یونس

Share

سڈنی: سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس کا کہنا ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہے ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا، گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی۔ تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کا عادی ہونا پڑے گا۔ کامیابی کے بعد جشن نہ منانا عجیب سے لگے گا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔ کرکٹ میں سب کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوگی، ذرا سی لاپرواہی سے نقصان ہوسکتا ہے۔کورونا وائرس سے کرکٹ کا حسن ماند پڑجائے گا۔