ذوالفقار مرزا نے رینجرز کے سامنے عذیر بلوچ سے تعلق کااعتراف کرلیا

Zulfiqar mirza

کراچی - سابق وزیر داخلہ سندھ ذو الفقار مرزا نے رینجرز کو بیان قلمبند کرا دیا ہے،دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ ذوالفقار مرز ا کے رینجرز کو بیان دینے سے بہت سے افراد گھیرے میں آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے عزیر بلوچ سے تعلق پر ذوالفقار مرزا کو بیان کے لیے طلب کیا جس پر ذو الفقار مرزا نے رینجرز کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔ذوالفقار مرزا نے رینجرز کو بیان میں عزیر بلوچ سے تعلق کی تردید نہیں کی ،دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خد شہ ظاہر کیا ہے کہ ذو الفقار مرزا کے رینجرز کے سامنے بیان سے بہت سے افراد گھیرے میں آئیں گے ۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران ذو الفقار مرزا کی رینجرز میں طلبی پر پوچھے گئے سوال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ذو الفقار مرزا کے بیانات پر رینجرز میں پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے کا سب کو پتہ تھا ،ممکن ہے ذو الفقار مرزا خود رینجرز کو بیانات دینا چاہتے ہوں ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ذوالفقار مرزا رینجرز کے سامنے اپنے بیان سے بہت سے افراد کو گھیرے میں لائیں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *