معروف شاعر قمر ریاض کی ادبی خدمات کا اعتراف، پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے توصیفی خط

qamar Riaz

  مسقط: معروف مقامی شاعر اور لکھاری قمر ریاض اور مروت احمد کو اومان میں پاکستانی آرٹ، ادب اور ثقافت کو اجاگرکرنےکے اعتراف میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے توصیفی خط دیا گیا ہے۔ قمر ریاض نے پاکستانی سفارتکارجناب سید ایاز حسین کا اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ قمر ریاض  نیچرل سٹونز کمپنی میں انجئینر ہیں اور مقامی ادبی حلقوں میں بہت اچھی طرح جانے جاتے ہیں۔ وہ ملک سے باہر بھی بین الاقوامی مشاعروں میں اومان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایوان صدر پاکستان میں بھی ایک مشاعرے میں شرکت کی جس کے میزبان صدر پاکستان ممنون حسین تھے ، قمر ریاض متعدد -،  ادبی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں اردو کے مقبول شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں- ادبی برادری نے اس حوصلہ افزائی پر قمر ریاض کو مبارک باد پیش کی ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *