اگر آپ ہر وقت صاف ستھرے رہتے ہیں تو آپ غلط کر رہے ہیں، یہ تحقیق پڑھئے

towl

امریکی ریاست کیلیفورنیاکے ماہرین کی منفرد تحقیق نے صفائی پسند افراد کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔ محققین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ نہانا اور ہاتھ دھونا بھی صحت خصو صاً جلد کے لئے مضرہوسکتا ہے کیونکہ جلد پر انسانی صحت کے لیے فا ئدہ مند بیکٹریا بھی مو جو د ہو تے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ان میں موجود بیکٹیریاجلدی بیما ریوں کو دور کرنے اور زخم کے بھرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور زیادہ نہانے سے بعض اہم بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں 100 ارب سے بھی زائد بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جن میں سارے نقصا ن دہ نہیں ہیں اس لیے غیر ضر ور ی طو ر صا بن اور پا نی کا استعما ل صحت کے لیے نقصا ن دہ ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھو ٹے بچوں کی دھول مٹی میں کھیلنے سے روکنا نہیں چا ہیے کیونکہ مٹی میں رہنے سے ان میں بیما ریوں کے خلاف دفا عی نظا م مضبو ط ہو تا ہے اور وہ کم بیمار پڑتے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *