کراچی کا 'وائی فائی' قبرستان

qab

  کراچی :  شہر قائد میں ± شہر خموشاں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر کام شروع کر دیا گیا یہ کام ڈی ایچ اے نے مخصوص فیز کے رہائشیوں
کیلئے شروع کیا ہے ۔ اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئرمحمد رشید بٹ نے بتایا مختلف فرقوں کی تقسیم کیلئے قبرستان کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا، ایک حصہ بچوں اور شہداءکیلئے وقف کیاگیا، ایک طرف جنازگاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔ تقریباً 1400قبریں تیار کرلی گئی ہیںقبرستان میں موجود ویڈیو لنک کے ذریعے دور بیٹھے لوگ اپنے پیاروں کی قبریں دیکھ کر مرنیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کرسکیں گے۔ مطلوبہ ہ قبرکا نمبر دے کروہی قبردیکھی جاسکے گی۔قبرستان میں وائی فائی انٹرنیٹ، لائیوسٹریمنگ کی سہولت ،ویب کیمرے اور اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی روم بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ قبرستان تمام قبروں کا ریکارڈ بھی رکھے گا جبکہ مرنیوالے ہر شخص کو ایک مخصوص نمبر جاری کیاجائے گا، استقبالی عملہ اور نقشہ کی مدد سے آنیوالا ہرشخص متعلقہ قبرتک جاسکے گا، حکام سولرٹیکنالوجی کے ذریعے قبرستان روشن رکھنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *