پاکستانی کوہ پیما نے موسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرلی

nanga parbat

پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ نے اسپین اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کے ہمراہ موسم سرما میں نانگاپربت کی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ نے اسپین اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کے ہمراہ پہلی بار موسم سرما میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم میں پاکستان کے علی سدپارہ ،اسپین کے ایلکس ٹیکسی کون اور اٹلی کے سیمونےماروکے شامل ہیں جب کہ نانگا پربت کی چوٹی موسم سرمامیں کسی بھی ٹیم کی جانب سےپہلی مرتبہ سرکی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نانگا پربت کا شمار دنیا کی نویں جب کہ پاکستان کی دوسری بلند چوٹی میں کیا جاتا ہے جس کی اونچائی 8126 میٹر ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *