بھارت میں پاکستانی غبارے نے تھرتھلی مچا دی

images (2)

 کراچی: بھارت میں ایک اور پاکستانی غبارے سے تھرتھلی مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجستھان کے ضلع جالور کے ایک گاوں میں گرنے والا غبارہ 28رنگوں پر مشتمل ہے جس کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ کا بینر بھی لگا ہوا ہے ۔ایس پی جالور کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد سے11کلومیٹر دور راجستھان کے ایک گاوں ساروانا سے یہ غبارہ ملا۔گرم ہوا سے بھرے غبارے کے ساتھ بینر پرٴ انٹر یونیورسٹی اسپورٹس گالا،پاکستان میرین اکیڈمی میں اختتامی تقریبٴ کے الفاظ تحریر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے غبارے کو ضبط کرکے فوج اور فضائیہ کو بتا دیا ہے واضح رہے کہ ہ بھارتی فضائیہ نےیوم جمہوریہ کے موقع باڑمیر کے قریب اسی طرح کا ایک ہیلیم گیس کا غبارا مار گرایا تھا۔اسے گرانے کےلئے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سخوئی õ30 استعمال کیا گیا تھا۔ حکام نے بعد میں بتایا کہ یہ غبارہ امریکہ کا بنا ہو ا تھا ۔ جس پر کسی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی۔

بھارت میں پاکستانی غبارے نے تھرتھلی مچا دی” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *