سائنس

آنر کے 2 نئے اسمارٹ فونز پیش

Share

ہواوے کی ذیلی کمپنی آنر نے اپنے 2 فونز متعارف کرادیئے ہیں جو 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

آنر پلے 4 سیریز کے فونز کے نام تو ملتے ہیں مگر دونوں ڈیوائسز ایک دوسرے بہت مختلف ہیں۔

امریکی پابندیوں کے باعث دونوں میں گوگل پلے اسٹور اور دیگر گوگل سروسز موجود نہیں مگر کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے ان میں جسمانی درجہ حرارت جانچنے کا فیچر ضرور دیا گیا ہے۔

آنر پلے 4

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس میں 6.81 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی اسکرین 1080 پی پلس ریزولوشن کے ساتھ دی گئی ہے۔

پلے 4 میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 800 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 کورٹیکس کورز اور 4 اے 55 موجود ہیں جبکہ مالی جی 57 ایم سی فور جی پی یو بھی دیا گیا ہے۔

4300 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

اس کے علاوہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے اور ڈوئل سم سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

64 میگا پکسل مین کیمرے میں کم روشنی کے مقابلے میں ریزولوشن کو زیادہ بہتر کیا گیا ہے مگر تاریکی میں بھی کام کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا بھی فون کا حصہ ہے۔

فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہول پنچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے اور اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اپنے میجک 3.1 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔

آنر پلے 4 پرو

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس فون میں کمپنی نے فلیگ شپ کیرین 990 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 6.57 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 1080 پی ریزولوشن سے لیس ہے جبکہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 30 منٹ میں 70 فیصد بیٹری کو چارج کرنا ممکن ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ بھی فون میں موجود ہے۔

پرو فون میں حیران کن طور پر بیک پر صرف 2 کیمرے دیئے گئے ہیں مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خاص ہیں۔

مین کیمرا 40 میگا پکسل کا ہے جس میں ایک آر وائے وائے بی فلٹر دیا گیا ہے جو عام سنسر کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ روشنی جذب کرسکتا ہے۔

دوسرا کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جو 3 ایکس آپٹیکل زوم، 5 ایکس ہائبرڈ اور 30 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن بھی موجود ہے، اس کا لیزر اے ایف سسٹم آٹو فوکس میں مدد دیتا ہے۔

اس فون سے فور کے ویڈیو 60 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

فون کے فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں ایک کیمرا 32 میگا پکسل اور دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر ہے۔

آنر پلے 4 اس وقت پری آرڈر میں 2 ہزار چینی یوآن (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ پلے 4 پرو بھی پری آرڈر میں 2900 یوآن (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔