جمالیات

کورونا فنڈز جمع کرنے کیلئے ہولی وڈ اداکاراؤں کی نیم عریاں تصاویر فروخت

Share

کورونا کی سے نمٹنے کے لیے جہاں دنیا بھر کی حکومتوں نے عوام کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کیا ہے، وہیں شوبز سمیت دیگر شعبہ جات کی نامور شخصیات بھی وبا سے متاثرہ غریب افراد کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکا سے لے کر بھارت اور پاکستان سے لے کر برطانیہ تک شوبز و فیشن شخصیات مختلف آن لائن شوز سمیت دیگر پروگرامات کے تحت کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

اور ایسے فنڈز کو سماجی تنظیموں کے ذریعے متاثرین میں تقسیم بھی کیا جا رہا ہے۔

ایسا ہی فنڈز جمع کرنے کا منفرد پروگرام ہولی وڈ کے فلم ساز اور معروف فوٹوگرافر سلیگر نے بھی سماجی تنظٰموں کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے، جس کے تحت مختلف اداکاراؤں کی 25 تصاویر کو فروخت کرکے امدادی رقم حاصل کی جائے گی۔

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق مارک سلیگر کی جانب سے کھینچی گئی جن تصاویر کو فروخت کیا جائے گا، ان میں معروف اداکارہ جینیفر آنسٹن کی 1995 میں لی گئی گئی نیم عریاں تصویر بھی شامل ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں جو 25 تصاویر فروخت کی جائیں گی، ان میں سے زیادہ تر نیم عریاں جب کہ کچھ بلکل برہنہ تصاویر بھی شامل ہیں۔

جینیفر آنسٹن نے بھی اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کی ایک تصویر بھی برائے فروخت ہے۔تحریر جاری ہے‎

اداکارہ نے اپنی نیم عریاں تصویر کو کورونا فنڈز کے تحت فروخت کرنے کے سلسلے میں پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ تصاویر کی فروخت سے ملنے والی رقم مفت کورونا کے ٹیسٹ کرنے والی ایک تنظیم کو فراہم کی جائے گی۔

جینیفر آنسٹن کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو 10 لاکھ تک کی قیمت میں فروخت کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام
جینیفر آنسٹن کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو 10 لاکھ تک کی قیمت میں فروخت کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام

تصاویر کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور تصاویر کو وہی تنظیم فروخت کرے گی جسے یہ رقم دی جانی تھی، تاہم مذکورہ تنظیم کو تصاویر فروخت کرنے میں دیگر دو تنظٰمیں بھی معاونت فراہم کریں گی۔

جینیفر آنسٹن کی جس نیم عریاں تصویر کو فروخت کیا جا رہا ہے، وہ 1995 میں ان کی معروف ٹی وی سیریز فرینڈز کے دوران کھینچا گیا تھا۔تحریر جاری ہے‎

مذکورہ تصویر میں اداکارہ بے لباس ہیں اور انہوں نے اپنی ٹانگوں اور بانہوں کے ذریعے اپنی عریانیت کو ڈھانپ رکھا ہے۔

جینیفر آنسٹن کی مذکورہ تصویر کی ابتدائی رقم 6500 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

اسی طرح مہم کے دوران دیگر اداکاراؤں کی بھی 24 نیم عریاں اور برہنہ تصاویر کو فروخت کیا جائے گا اور ان کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم کو فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا۔